سابق پاپائے روم بینی ڈکٹ سخت علیل،پوپ فرانسیس کی دعائے صحت کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ سخت علیل ہوگئے ہیں۔پوپ فرانسیس نے لوگوں سے ان کی صحت یابی کے لیےدعا کی اپیل کی ہے۔

پوپ فرانسیس نے بدھ کو عوامی اجتماع سے خطاب کے آخر میں پوپ بینی ڈکٹ کی صحت کے لیے اچانک اپیل کی ہے لیکن انھوں نے ان کی صحت سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ پچانوے سالہ بینی ڈکٹ 2013ء میں پاپائیت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔وہ ویٹی کن کی قریباً 600 سالہ تاریخ میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔وہ اس کے بعد سے ویٹی کن ہی میں قیام پذیر ہیں۔

پوپ فرانسیس نے اطالوی زبان میں تقریرمیں کہا کہ’’میں آپ سے یہ اپیل کرتاہوں کہ پوپ ایمریطس بینی ڈکٹ کے لیے خصوصی دعا کریں۔آئیں ہم انھیں اپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔ وہ بہت علیل ہیں۔ہم خدا سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاگوہیں کہ وہ تادم آخران کی چرچ کے لیے محبت کوبرقراررکھیں‘‘۔

ویٹی کن نے پوپ بینی ڈکٹ کی صحت کے بارے میں فوری طورپرکوئی تبصرہ کیا ہے اور نہ ویٹی کن میں ان کی قیام گاہ نے بھی ٹیلی فون کالز کا کوئی جواب دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں