مکہ مکرمہ میں ہوٹل کی عمارت کے جھکاؤ کے بعد اسے خالی کرا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں الحفائر میں ایک کثیر منزلہ ہوٹل کی عمارت کے دوسری عمارت کی طرف جھکاؤ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

حکام نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل خالی کرا لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں ایک ہوٹل کی عمارت دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ عمارت اپنے ساتھ متصل ایک اور کثیر منزلہ عمارت کی طرف جھکی دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ سڑک ایک شاہراہ عام پر واقع ہے جہاں اور بھی ایسی کئی کثیر منزلہ عمارتیں موجود ہیں۔

ویڈیو میں عمارت کو بائیں جانب واضح جھکاؤ کی حالت میں دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت خالی کرالی اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے مکہ معظمہ بلدیہ کےترجمان اسامہ زیتون نے تصدیق کی کہ بلدیہ نے ایک کمیٹی کے تعاون سے عمارت کا معائنہ کیا جس میں متعلقہ اداروں کے حکام کے علاوہ سول ڈیفنس، وزارت حج و عمرہ، وزارت سیاحت اور سکیورٹی حکام نے اس کا جائزہ لیا اور اس کی تعمیر اور معائنہ کیا۔

عمارت کو رہائشیوں سے احتیاط کے طور پر مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عمارت کی حالت اور اجازت ناموں تک رسائی اور رہائش کے لیے اس کی حفاظت کو یقینی بنانے تک اس جگہ کو راہگیروں سے بچانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں