روس اور یوکرین

یوکرین بحران کے حل کے لیے کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتےہیں: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روس نے یوکرین بحران کے حل کے لیے کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یوکرینی بحران کو حل کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کے جواب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

روسی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ دونوں وزراء نے اعلیٰ ترین سطح پر پہلے طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کے سلسلے میں متنوع، باہمی طور پر فائدہ مند روسی سعودی تعاون کی بتدریج ترقی کے لیے ترجیحی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی موقف پر شکر گزاری

بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی فریق نے یوکرینی بحران سے جڑے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے کوششیں کرنے کے لیے تعمیری موقف اور تیاری پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ’’اوپیک پلس‘‘ فارمیٹ میں تعمیری تعاون جاری رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح پر خارجہ پالیسی کے قریبی تال میل کو جاری رکھنے میں اپنی باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

سعودی ثالثی

خیال رہے کہ سعودیہ نے ہمیشہ یوکرینی بحران کے سیاسی حل کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا ہے۔ چند ہفتے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی کوششوں سے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت یوکرین میں قید 10 غیر ملکی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں