بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی گجرات کے کارڈیولوجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خود تصدیق کی اور کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستانی وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم بھارت نریندرمودی کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتا ہوں۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گا ندھی نے بھی بھارتی وزیراعظم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اس مشکل وقت میں، میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ گہری تعزیت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں