"آپ کو کینسر ہے" برطانوی طبی مرکز کا ایک اجتماعی پیغام نے خوف و ہراس پھیلا دیا

غلط پیغام نے خاص طور پر پہلے سے پھیپھڑوں کے کینسر کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنیوالوں کو زیادہ متاثر کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی شہر ڈونکاسٹر میں 23 دسمبر کو ایک مشہور طبی مرکز کی جانب سے ایک ٹیکسٹ میسج دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ گئے۔ اس میسج می اس بات کی تصدیق کی گئی کہ انہیں "جارحانہ پھیپھڑوں کا کینسر" ہے، جو انہیں سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام کے بجائے غلطی سے بھیجا گیا تھا۔

میڈیکل سینٹر سے پیغام ملنے کے بعد لوگ دہشت میں مبتلا ہوگئے۔ بہت سے لوگوں کی کرسمس کی تقریبات میں خلل آگیا۔

برطانوی اخبار ’’ دی سن‘‘ کے مطابق تقریباً 22 منٹ کے بعد مرکز نے دوسرا ٹیکسٹ پیغام بھیجا جس میں غلطی کے لیے معافی کی پیشکش کی گئی اور کہا گیا کہ ہمارا پیغام آپ کے لیے یہ ہونا چاہیے تھا ’’ہماری طرف سے آپ کو میری کرسمس اور نیا سال مبارک ہو"۔

اس پیغام نے بہت سے لوگوں کو پریشان کر دیا خاص طور پر چونکہ ان میں سے کچھ پہلے ہی پھیپھڑوں کے کینسر کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے تھے وہ اس پیغام سے شدید متاثر ہوگئے۔

رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کرس ریڈ، 57، نے کہا کہ میری ساتھی کو پھیپھڑوں کے کینسر کے لیے ٹیسٹ کیے جانے کے بعد یہ پیغام ملا تو وہ اس کے آنسو نکل آئے۔

فوری طور پر ریڈ نے مرکز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اسے معلوم ہوا کہ فون لائنز دستیاب نہیں ہیں۔ اس لیے وہ مرکز پہنچا تو اسے مطلع کیا گیا کہ یہ ایک "غلطی" تھی اور رپورٹ کے نتائج اس کے برعکس تھے۔

مریضوں میں سے ایک اور مریض نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ پیغام پوسٹ کیا اور بتایا کہ جیسے ہی اسے پیغام موصول ہوا وہ اپنے قریب کے مرکز میں پہنچ گیا۔ میں کانپ رہا تھا اور رونے ہی والا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں