دیکھیے: امریکی شہری نے بچے کو ریل کی پٹڑی پر دھکیل دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست اوریگون کے سب سے بڑے شہر پورٹ لینڈ سب وے میں ایک چونکا دینے والی ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں ایک بچے کی زندگی کو خطرے سے دوچار کیا گیا۔

ویڈیو کلپ میں ایک شخص نے اچانک اور بلاجواز طور پر ایک چھوٹے بچے کو، جو اپنے خاندان کے ساتھ کھڑا تھا، سب وے سٹیشن کے پلیٹ فارم سے دھکا دیکر ریل کی پٹریوں پر گرا دیا۔

امریکی پولیس اس خوفناک واقعے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ اگر سب وے ٹرین سٹیشن پر آجاتی تو بچے کی جان جا سکتی تھی۔

شہر میں انتہائی بائیں بازو کے کارکنوں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پولیس کی گشت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

تاہم اس واقعے نے یہ ثابت کیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی گشت کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں