سعودی عرب میں مزید بارشوں سے متعلق انتباہ جاری

سعودی سول ڈیفنس نے بارش کے دوران گھروں سے نہ نکلنے اور ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی نے مزید بارشوں سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران ہر کسی کو خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔ احتیاط برتیں اور ہدایات پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے بارش کے موسم میں ہنگامی صورت حال کے ساتھ اپنی تیاری مکمل کر لی ہے جیسا کہ جنرل پریذیڈینسی برائے موسمیات اور ماحولیات کی طرف سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں اور بارشوں اور وادیوں اور چٹانوں کے بہاؤ کے دوران جان و مال کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ حفاظتی اقدامات پر توجہ دیں۔

سول ڈیفنس نے خاص طور پر ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سول ڈیفنس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو ماہرین موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔

آج ہفتہ کے روز مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور دارالحکومت ریاض میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم کی خرابی کی وجہ سے "ریاض سیزن" کو منسوخ کرنا پڑا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں