’سال 2022ء کے دوران "مکہ بس سروس" کے مسافروں کی تعداد 25.6 ملین تک پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ شہر اور مقدس مقامات [مشاعر مقدسہ] کے رائل کمیشن نے مکہ مکرمہ بس سروس کے لیے 25.6 مرد اور خواتین مسافروں کا اعلان کیا۔ ان بسوں کے ذریعےمکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ بسیں 12 راستوں پر چلتی ہیں اور 438 اسٹاپس سے مسافروں کو اٹھاتی یا اتارتی ہیں۔

مکہ مکرمہ کے لیے رائل کمیشن کے ’سی ای او‘ انجینیر صالح بن ابراہیم الرشید نے کہا کہ "بس کے استعمال میں اضافے میں سال 2022 کےدوران توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں پندرہ ملین کی حد تک اضافہ ہوا ہے"۔

الرشید نے زور دے کر کہا کہ "ہم لاجسٹک سیکٹر کی سطح پر ایک منفرد تجربہ فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے اگلے مرحلے میں کام کریں گے جس کے ذریعے ہم مکہ مکرمہ اور اس کے مقدس شہر کے مکینوں اور زائرین کی ضروریات کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

الرشید نے نتیجہ اخذ کیا کہ "مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن مختلف متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جس کے مطابق مملکت کی دانشمندانہ قیادت نے ذمہ داری سونپی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں