بھارت: ائیر انڈیا پیشاب کیس، ائیرلائن کو 37 ہزار ڈالر کا جرمانہ پائلٹ کا لائسنس
بھارتی سول ایوی ایشن نے ائیر انڈیا کے طیارے میں دوران پرواز مسافروں کے لیے محفوظ اور اطیمنان بخش انتظامات نہ ہونے کے باعث اس کے ایک پائلٹ کا لائسنس معطل کرنے کے علاوہ ائیر لائن کو 37000 امریکی ڈالر جرمانہ کر دیا ہے۔
ایوی ایشن نے ائیر انڈیا کے پائلٹ کا لائسنس تین ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔ ایویشن کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ائیر لائن اور اس کے عملے نے نیو یارک سے آنے والی پرواز کے دوران ایک خاتون پر پیشاب کر دینے والے شخص کے حوالے سے درست رپورٹنگ کے طریق کار کو بھی اختیار نہیں۔
سول ایوی ایشن نے یہ جرمانہ بھارت کے بڑے کاروباری ٹاٹا گروپ کی ملکیتی ائیر انڈیا کو کیا ہے۔ علاوہ ازیں فلائٹ سروس کے ایک ڈائریکٹر کو بھی تین لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔
واضح رہے ائیر انڈیا پیشاب کیس اب بھارتی عدالت کا مشہور پیشاب کیس بن چکا ہے۔ اس سے بھارت اور اس کی ائیر لائن کے لیے بین الاقوامی سطح پر سبکی کا ماحول بن گیا ہے۔
ائیر انڈیا نے دوران پرواز جہازوں میں شراب کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کا سوچنا شروع کر دیا ہے۔ کیونکہ شراب ہی ہوائی سفر کے دوران پیشاب کیس کا سبب بنی ہے۔
تاہم عدالت میں ابھی یہ کیس زیر سماعت ہے۔ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس پیشاب کیس سے بھارت کا چہرہ کیا بن کر سامنے آتا ہے۔ پیشاب کیس کے ملزم کو سزا مل پاتی ہے یا نہیں۔ کیونکہ ملزم نے جرم کی صحت سے انکار کر دیا ہے۔
-
ائیر انڈیا کی پرواز سے شروع ہونے والا پیشاب کیس بھارتی عدالت میں پہنچ گیا
دارالحکومت کی ایک عدالت میں ائیر انڈیا کے مسافر شنکر مشرا نے اس الزام کا انکار کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی خاتون پر دوران پرواز پیشاب کر دیا تھا۔ شنکر ... بين الاقوامى -
ایئرانڈیا کی پروازمیں71 سالہ معمرخاتون پرنشے کی حالت میں پیشاب کرنے والاشخص گرفتار
بھارت میں حکام نے سرکاری فضائی کمپنی کی ایک بین الاقوامی پرواز کے دوران میں نشے کی حالت میں انتہائی غیرشائستہ حرکت کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔اس ... ایڈیٹر کی پسند -
ائیر انڈیا کا سنگاپور ائیرلائنز کے ساتھ انضمام کا فیصلہ
بھارت کا بڑے کاروباری گروپ 'ٹاٹا' نے اپنی فضائی کمپنی ائی انڈیا کو سنگاپور ائیر لائنز لمٹیڈ کے ساتھ ضم کر دیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد ائیر انڈیا دنیا ... بين الاقوامى