روسی مسلح گروپ ویگنر کا مفرورکمانڈر ناروے میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی مسلح گروپ ویگنر کا فرار ہونے والے کمانڈر کو ناروے میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ روسی مفرور کمانڈر ناروے میں سیاسی پناہ کے لیے داخل ہوا تھا۔ جسے پولیس نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔

ناروے پولیس نے اس اہم گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہ دی ہیں۔ صرف یہ بتایا ہے کہ اسے اس ویگنر کمانڈر کو عدالت کے سامنے پیش کیے جانے یا پیش نہ کیے جانے پر ابھی غور کیا جارہا ہے۔

Advertisement

روسی مسلح گروپ ویگنر کے اس بھگوڑے کمانڈر کا نام آندرے میدویدیف بتایا گیا ہے۔ اس نے گرفتاری کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے ساتھ جس طرح روسی فوجیوں کے ساتھ یوکرین میں وحشیانہ سلوک ہوتے دیکھا ہے وہ اس سے خوف زدہ ہو کر ناروے کی سرحد عبور کر کے سیاسی پناہ لنے کے لیے بھاگ آیا ہے۔

واضح رہے ناروے ان یورپی ممالک میں شامل ہے جن کی سرحد روس کے ساتھ ملتی ہے ۔ ناروے نے اکتوبر 2022 کے دوران اپنی روس کے ساتھ سرحد کی نگرانی مزید سخت کر دی تھی ۔ دوسری جانب ابھی تک روس کے اس بھگوڑے کمانڈر کا کوئی وکیل سامنے نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں