ڈھاکا: شکیب الحسن کی کرکٹ میں تعاون پر سعودی سفیر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شکیب الحسن نے ڈھاکہ میں تعینات سعودی عرب کے سفیرعیسیٰ بن یوسف الدحیلان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنگلہ دیش اور سعودی عرب کےدرمیان کرکٹ کے کھیل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈھاکہ میں مملکت کے سفارت خانے کی طرف سے ’ٹویٹر‘اکاؤنٹ کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن نے عیسیٰ بن یوسف الدحیلان سے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے سفارت خانے میں کھلاڑی شکیب الحسن کا خیرمقدم کیا۔ خیال رہے کی شکیب الحسن کرکٹ کی دنیا میں نمبر ون کھلاڑی ہیں اور انہیں کرکٹ کے میدان میں ایک عالمی آئیکون سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

بنگالی کرکٹ اور سعودی سفیر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کرکٹ کی تاریخ اور شکیب کے کھیل کے میدان میں کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ شکیب الحسن 24 مارچ 1987ء کو پیدا ہوئے اور ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں