امریکا نے پاسداران انقلاب کے اثاثوں کی نشاندہی پر15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا
امریکی محکمہ خارجہ کے "انصاف کے لیے انعامات" پروگرام نے کل منگل کو ایرانی پاسداران انقلاب کے مالیاتی نیٹ ورکس کی معلومات دینے والے کو 15 ملین ڈالر نقد انعام دینے کی پیش کش کی ہے۔
پروگرام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ "ایران یہ تمام ہتھیار کیسے خرید سکتا ہے اور انہیں یمن بھیج سکتا ہے؟"
كيف تقدر #إيران على شراء كل هذه الأسلحة وشحنها إلى #اليمن؟!🤔🤔هل كانت الشحنة من #الحرس_الثوري إلى الحوثيين؟ نعرض مكافأة لحد 15 مليون دولار لمعلومات عن شبكات الحرس الثوري المالية. أرسل معلوماتك إلينا عبر سغنال أو تلغرام أو واتساب. قد تكون مؤهلا للحصول على مكافأة.
— Rewards for Justice عربي (@Rewards4Justice) January 24, 2023
1-202-294-1037+ https://t.co/QuEd8NCHJ0
بیان میں استفسار کیا گیا ہے کہ اسلحہ کی یہ کھیپ پاسداران انقلاب کی طرف سے حوثیوں کے لیے تھی؟
ماہی گیری کے جہاز پر بندوقیں کہاں سے آئیں؟
10 جنوری کو امریکا کے پانچویں بحری بیڑے نے ایران سے یمن کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والے ماہی گیری کے جہاز کو روکنے کا اعلان کیا۔
امریکی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والے ایک جہاز کو روکا اور اس کی تلاشی لی تو اس پر2,116 اسالٹ رائفلیں پائی گئیں۔ یہ جہاز ایران سے بین الاقوامی پانیوں کو عبور کر کے حوثیوں کی طرف جا رہا تھا۔
جبکہ امریکی بحریہ کے مشرق وسطیٰ میں تعینات پانچویں بحری بیڑے کے ترجمان ٹموتھی ہاکنز کا کہنا تھا کہ انہیں جہاز پر کلاشنکوف رائفلیں کپڑے میں لپٹی ہوئی ملی ہیں۔
ایران نے سمندری راستوں سے حوثی ملیشیا کو بندوقیں، راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ، راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں کی منتقلی کے باوجود ہمیشہ حوثیوں کو مسلح کرنے سے انکار کیا ہے۔
-
مغربی ملکوں کی پاسداران انقلاب کےاقتصادی ڈھانچے پرپابندیاں،ایران کی جواب دینےکی دھمکی
ایران نے مغربی ملکوں کی طرف سے عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ایران میں گذشتہ ستمبر میں مہسا ... بين الاقوامى -
امریکااوربرطانیہ نے ایران کے اعلیٰ عہدے داروں اور اداروں پرنئی پابندیاں عایدکردیں
امریکا اوربرطانیہ نے عوام کےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں مزید ایرانی شخصیات، اعلیٰ عسکری حکام اوراداروں پر پابندیاں عایدکردی ہیں جبکہ یورپی ... بين الاقوامى -
ایران:جیل میں بند سیاسی قیدی خواتین کامظاہرین کی سزائے موت ختم کرنے کا مطالبہ
ایران میں 30 سیاسی قیدی خواتین نے، جن میں ایک فرانکو،ایرانی ماہرتعلیم اور ایک سابق صدر کی بیٹی بھی شامل ہیں،اتوار کے روز ملک میں مظاہرین کی سزائے موت ... بين الاقوامى