سعودی عرب میں ایمفیٹامائن کی 40 لاکھ سے زیادہ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے انسدادمنشیات (جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول،جی ڈی این سی) نے ممنوعہ نشہ آور دوا ایمفیٹامائن کی لاکھوں گولیاں مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

جی ڈی این سی نے بدھ کوٹویٹر پرکہا کہ 40لاکھ 91 ہزار 250 گولیاں مویشیوں کے چارے کی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔ان کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کی یہ کارروائی قطری حکام اورجدہ میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکوٰۃ اور ٹیکس کے تعاون سے کی گئی ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ اس کیس کے سلسلے میں دارالحکومت الریاض سے دوغیرملکیوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ان میں ایک کا تعلق اردن اورایک کامصر سے ہے اورانھیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں