سعودی سیاحت

ٹرازٹ ویزے پر سعودی عرب سفر کی سہولت تمام ملکوں کے لیے دستیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ میں قونصلر امور کے نگران انڈر سیکرٹری علی الیوسف کے مطابق دنیا بھر سے مملکت کا سفر اختیار کرنے کے خواہش مند ٹرانزٹ ویزے کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی ایسے ممالک کی ایک طویل فہرست ہے جو اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مقامی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے علی الیوسف نے مزید بتایا کہ سعودی عرب آمد کے خواہش مند اگر مملکت کی سرکاری فضائی کمپنی یا ’ناس‘ ائر لائن کا ٹکٹ خریدتے ہیں تو ان کا ٹکٹ ہی سعودی عرب میں چار روزہ قیام کے لئے ویزے کا کام کرے گا۔

وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری نے کہا کہ آن لائن ٹرانزٹ ویزے کے اجرا کا فیصلہ مملکت کے وژن 2030 کے فریم ورک کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب سفر کے لئے سفر اختیار کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں