چینی سائنسدانوں نے کلوننگ کےذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سپر گائے‘ تیار کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چینی ماہرین حیاتیات نے پہلی بار بڑی مقدار میں دودھ پیدا کرنے کرنے والی ہولسٹین گائے کی کلوننگ کی ہے جو سالانہ 18 ٹن دودھ پیدا کر سکتی ہے۔

اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کے مطابق چین کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے جانور کے کان کے ٹشو کا استعمال کرتے ہوئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے تین بچھڑوں کی کلوننگ کی۔

اخبار کے مطابق ریسرچ ٹیم کے لیڈر جن یاپنگ نے کہا کہ چین میں مویشیوں کی بحالی کے لیے یہ تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چین میں 70 فیصد گائیں بیرون ملک سے خریدی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم دو سے تین سال کے عرصے میں 1,000 سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو بیرون ملک سے جانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے۔"

بتایا جاتا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں خاص طور پر خنزیر، گھوڑے، بلیوں، کتوں اور دیگر جانوروں کی کلوننگ کے متعدد کامیاب تجربات کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں