ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،خاتون معجزانہ طورپر محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ کے اخبار "ینی شفق" کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ اس حادثے میں ایک خاتون معجزانہ طورپر محفوظ رہیں۔ حادثے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

یہ واقعہ استنبول کی ایک سڑک پر پیش آیا۔ آبادی کے اعتبار سے استنبول ترکیہ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہاں مسلسل خوفناک ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

کئی گھنٹوں سے بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے اس ویڈیو کلپ کے مطابق استنبول کے وسط میں ایک مرکزی سڑک پر ایک درمیانے درجے کی ٹرانسپورٹ بس نے ایک خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئی، جب کہ بس رک گئی اور کچھ مسافر اور اس کا ڈرائیور خاتون کی مدد کے لیے باہر نکلے۔ خاتون بس کے پہیوں کے نیچے کچے جانے سے بال بال بچی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خاتون بس کے پچھلے پہیوں کے قریب گرنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ جانے میں کامیاب ہوگئی۔ خاتون کو ٹکر لگنے کےبعد بس فوری طور پر رک گئی۔ ترک اخبار نے بتایا کہ خاتون کا اسپتال میں ضروری علاج کیا گیا اور اس کی صحت اب بہتر ہے۔

ترک ٹویٹرصارفین نے ملک کے نقل و حمل کے محکموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈرائیونگ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے شرائط کو سخت کریں تاکہ ڈرائیوروں کے تجربے کی کمی کے نتیجے میں رونما ہونے والے بار بار ہونے والے ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔اخبار’ینی شفق‘ نے حادثے کی وجہ کا ذکر نہیں کیا آیا یہ حادثہ ڈرائیور کے تجربے کی کمی کی وجہ سے تھا یا مصروف شاہرا پر گاڑی کی بریک فیل ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں