چاڈ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا، دیبی اور نیتن یاھو نے افتتاح کیا

تاریخی لمحہ ہے: صدر چاڈ، دوستی، امن اور خوشحالی کے حصول کے مشترکہ مفاد کے لیے کام کر رہے: اسرائیلی وزیر اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق جمعرات کو چاڈ کے صدر محمد دیبی نے اسرائیل میں اپنے ملک کے لیے ایک سفارت خانے کا افتتاح کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے منقطع تھے۔ چار سال قبل ان تعلقات کی تجدید کی گئی تھی ۔

بیان میں تل ابیب کے قریب رامات جان کے مضافاتی علاقے میں چاڈ کے سفارت خانے کے کھلنے کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا گیا ہے۔

سفارت خانے کی افتتاحی تقریب سے ایک ویڈیو کلپ میں دیبی نے کہا کہ یہ ایک شاندار دن ہے ۔ چاڈ اور اسرائیل دونوں کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے اور اسرائیل میں ہمارے سفارت خانے کے باضابطہ افتتاح کے ذریعے دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

چاڈ کے صدر کے ساتھ کھڑے نیتن یاہو نے کہا کہ ہم اپنی دوستی، امن، سلامتی اور خوشحالی کے حصول میں اپنے مشترکہ مفاد کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ نیا سفارت خانہ ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط بنا دے گا۔ مجھے امید ہے میں جلد آپ سے چاڈ میں ملاقات کروں گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاھو نے چاڈ کے سفارت خانے کے کھلنے کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ۔

2018 میں چاڈ کے اس وقت کے صدر ادریس دیبی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا تاکہ فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے تنازعہ کی وجہ سے کئی دہائیوں سے جاری سفارتی انحراف میں ترمیم کی جاسکے اور سفارتی تعلقات کو دوبارہ بہتر بنایا جا ئے۔

نیتن یاہو کے گزشتہ ماہ اقتدار میں واپس آنے کے بعد انہوں نے ان عرب یا مسلم ملکوں کے ساتھ تعلقات کے دائرے کو بڑھانے کا عزم کیا ہے جو اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں ۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے چاڈ میں سفارت خانہ کھولنے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ حماس نے چاڈ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا چاڈ میں سفارتخانہ کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسرائیل چاڈ کے ساتھ اپنے تعلقات سینیگال میں اپنے سفارت خانے سے سنبھالتا ہے۔

خیال رہے 2020 میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے چاڈ کے ایک وفد کے ساتھ القدس میں سفارت خانہ کھولنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں