امریکا مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے ساتھ ’معاملہ‘کرنےجا رہا ہے: بائیڈن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

صدرجوبائیڈن نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ امریکا مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے ساتھ معاملہ کرنے جا رہا ہے۔اس غبارے کاامریکا بھرمیں پرواز کرتے ہوئے سراغ لگایا گیا ہے۔

بائیڈن نے یہ تبصرہ اس سوال کے جواب میں کیا تھا کہ کیا امریکا انتہائی بلندی پراڑنے والے اس مبیّنہ نگران غبارے کوپھوڑدے گا۔یہ ملک بھرمیں پرواز کر رہا ہے، جسے واشنگٹن نے امریکاکی خودمختاری کی "واضح خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔

امریکی صدرنے اس سے قبل مشتبہ جاسوس غبارے کے بارے میں بات نہیں کی۔انھوں نے اس سوال کے جواب میں تفصیل سے نہیں بتایا کہ انھوں نے کیا اس نمٹنے کا کیامنصوبہ وضع کیا ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ فوجی رہ نماؤں نے رواں ہفتے بلندی پر نگرانی کرنے والے اس غبارے کومارگرانے پرغور کیا تھا لیکن ملبہ گرنے کے خطرے کے پیش نظربالآخر اس کے خلاف سفارش کی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے جمعہ کو شروع ہونے والا چین کا دورہ اس غبارے کی وجہ سے ملتوی کردیا تھا۔ان کے اس ملتوی شدہ دورے پرجو بائیڈن اورچینی صدر شی جن پنگ نے نومبر میں اتفاق کیا تھا۔

یہ پیش رفت ان لوگوں کے لیے ایک دھچکا ہے جو اسے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کشیدہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے آخری مرتبہ2017 میں چین کا دورہ کیا تھا۔

چین امریکا سے مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے تاکہ وہ اپنی معیشت پرتوجہ مرکوز کرسکے۔اس کی معیشت اب ترک کردہ زیروکووڈ پالیسی سے متاثرہوئی ہے اورغیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس کونظراندازکیا۔وہ کووِڈ سے متعلق پابندیوں کو مارکیٹ میں ریاستی مداخلت کی واپسی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

اس مبیّنہ چینی غبارے کو بدھ کے روز مونٹانا کی فضائی حدود میں پہلی مرتبہ دیکھا گیا تھا اوراس نے امریکا بھرکاسفر کیا ہے۔ اس پر نظر رکھنے والے تجارتی پیشین گوئی کرنے والے ادارے ’ایکو ویدر‘ کے مطابق ہفتے کی صبح ریاست شمالی کیرولائنا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

چین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سویلین موسمیاتی اور دیگر سائنسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا ’ہوائی جہاز‘امریکا کی فضائی حدود میں گھس گیا۔ چین کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز امریکی سیاست دانوں اور میڈیا پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ چین کو بدنام کرنے کے لیے اس صورت حال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

پینٹاگون نے جمعہ کے روزایک بیان میں کہا تھاکہ لاطینی امریکا کے اوپر ایک اور چینی غبارے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں