کویتی ولی عہد اور سعودی وزیرخارجہ کا دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

اتوارکودونوں نے اپنی ملاقات میں برادرممالک اور عوام کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقع اورخطے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

شیخ مشعل نے کویت کے سرکاری دورے پر آئے شہزادہ فیصل بن فرحان کا بیان محل میں استقبال کیا۔ وہ ہفتے کے روز کویت پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پران کے کویتی ہم منصب شیخ سالم عبداللہ الجابرالصباح اور کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے ان کا خیرمقدم کیا۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہداور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کویتی قیادت کو مبارک بادکا پیغام پہنچایا اور برادر ملک کویت کی مزید ترقی وخوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں