ترکیہ میں زلزلے سے تاریخی قلعہ غازی عنتاب کے بعض حصے زمین بوس: ویڈیو

اس قلعے کو یونیسکو کے عالمی تخلیقی مقامات کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ میں پیر کو علی الصباح آنے والے زلزلے کے دوران 2,200 سال سے زیادہ قدیم تاریخی قلعہ غازی عنتاپ کے بعض حصے منہدم ہو گئے ہیں۔

ترک اخبار ’’ینی شفق‘‘کے مطابق ابھی اس بات کا اندازہ نہیں ہو سکا کہ قلعہ کس حد تک مخدوش ہوا ہے۔

یہ تاریخی قلعہ یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔

صوبہ کہرمان مرعش میں آج صبح 7.9 شدت کا زلزلہ آیا جس سے کئی شہروں میں تباہی ہوئی۔ درجنوں افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے اور درجنوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں