مخدوش عمارت کے ملبے میں لٹکے شامی بچے کی دل خراش ویڈیو

بچے کا والد حوصلہ بڑھانے کے لیے اسے کلمہ طیبہ پڑھنے کی تلقین کرتا رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شام کے شہر حلب میں ایک تباہ شدہ عمارت میں پھنسے بچے کو دکھایا گیا ہے، جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے۔

بچے کا ایک پاؤں مخدوش عمارت کے ملبے میں پھنسا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے تک پہنچنے کی کوشش میں ناکامی پر اس کے والد اسے کلمہ شہادت پڑھنے کا کہتے ہیں جب کہ بچہ خوف کے مارے روتے ہوئے وقفے وقفے سے ان کے پیچھے دہرا رہا ہے۔

اس منظر نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو غمگین کردیا اور وہ بچے کو فوری ریسکیو کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

بچہ گھنٹوں اس عمارت میں پھنسا رہا تاہم شہری اسے بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بچہ کئی گھنٹے اس خوف کے ماحول میں رہنے کے باعث بے ہوش ہو چکا تھا۔

ترکی اور شام میں پیر کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ہولناک زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.7 تھی، اس کے بعد دوپہر کو ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 7.6 درجے تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے، تازہ ترین جھٹکا منگل کو صبح کے وقت آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں