بائیڈن کی اہلیہ کا نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر کو بوسہ، سوشل میڈیا پر چرچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن کی اہلیہ کی ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کرتی دکھائی دی جس میں انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر ڈوگ ایمہوف کے منہ پر ایک بوسہ دے دیا۔ انہوں نے واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی عمارت میں سٹیٹ آف دی یونین تقریر سے قبل ایمہوف کے منہ پر بوسہ دیا۔

اس بوسہ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا اور اس بوسہ کو تضحیک وتنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اکثر صارفین نے پوچھا کہ یہ کوئی سماجی تقریب نہیں بلکہ سرکاری اور اہم موقع تھا۔ اس موقع پر پر بوسہ کیوں کیا گیا۔ اس موقع پر خاتون اول کملا ہیرس کے شوہر کا ہاتھ پکڑتی ہوئی بھی نظر آئی۔

جِل بائیڈن نے جامنی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔ وہ ہال میں اپنے لیے مخصوص جگہ پر بیٹھنے کے لیے داخل ہوئیں۔ وہ اپنے شوہر کا خطاب سننے کے لیے موجود تھیں۔ صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں امریکہ کی معاشی صورتحال اور یوکرین کی صورتحال جیسے متعدد غیر ملکی مسائل پر بات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں