سعودی فضائی پل کے ذریعہ شام اور ترکیہ کی جانب امدادی پروازیں شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام اور ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے سعودی مہم ’’ساھم‘‘ کی جانب سے 80 ملین ریال پہنچنے کے بعد دونوں ملکوں نے سعودی فضائی پل کا آغاز کردیا ہے۔ خصوصی سعودی طبی ٹیمیں جمعرات کی صبح ترکی کے اڈانا ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئیں۔ سعودی ایئر برج کے ابتدائی پرواز نے خصوصی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کو ترکی کے اڈانا کے ہوائی اڈے پر بھی پہنچایا۔

سعودی عرب کے دو طیارے طبی اور امدادی سامان لے کر ترکی روانہ ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی پروازوں کا آغاز مرکز کی جانب سے شام اور ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے ’’ساھم‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے چندہ اکٹھا کرنے کی مقبول مہم شروع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے نگران ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیع نے زلزلے سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے سعودی حکام کے ساتھ مرکز کی شرکت کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو ’’ساھم‘‘ کے ذریعہ عطیات کی مہم میں 13 ملین سعودی ریال اکھٹے کئے گئے۔

انہوں نے صحت اور خوراک کی امداد پر توجہ دینے کی طرف اشارہ کیا اور شام اور ترکیہ میں زلزلے کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایک ہوائی پل کے آغاز کا بھی اعلان کیا تھا۔

خیال رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ اس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے امدادی ٹیمیں بھیج دی گئیں، شام اور ترکیہ میں بھیجی گئی امداد میں فوری طبی اور انسانی امداد شامل ہے۔

سعودی قیادت نے جمہوریہ ترکی اور شامی جمہوریہ اور برادر عوام بالخصوص متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں