اوپن ہارٹ سرجری کے لیے آنے والے مریض پر لفٹ گرنے کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان میں ایک اسپتال میں لائے جانے والے مریض اس وقت زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہو گیا جب اسے لانے والی اسپتال کی لفٹ زمین پر آ رہی، اس واقعے نے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ واقعے کی ویڈیو گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر عوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل آ رہا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانےوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مریض کو اسٹریچر پر اسپتال لایا جا رہا ہے اور اسی اثنا اسپتال کی برقی لفٹ گر جاتی ہے۔ یہ مریض دارالحکومت خرطوم نارتھ کے ایک سرکاری ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں اس کی اوپن ہارٹ سرجری کی جانی تھی مگر اس کےراستے میں برقی لفٹ کے گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ کلپ پر عوامی حقلوں کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ مریض کے راستے میں اچانک لفٹ گرنے سےاسپتالوں کی زبوں حالی اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی عکاسی ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں