ترک پارلیمان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کی توثیق کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ میں پارلیمان نے بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی توثیق کردی۔ پیر کو خوفناک زلزلہ کے بعد بعد منگل کو ترک صدر ایردوآن نے متاثر ہونے والی 10 ریاستوں میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جمعہ کو علی الصبح تین بجے تک ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے باعث 21000 ہزار افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ترک پارلیمنٹ کا یہ اقدام ملک کے جنوب میں تباہ کن صورتحال کی روشنی میں متوقع تھا ۔ اس زلزلہ کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔ ترک صدر کے اعلان کا مقصد زلزلہ متاثرین کی مدد کی کوششوں کو بڑھانا تھا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک پارلیمان کے بعض ارکان نے اس فیصلے کے خلاف بھی ووٹ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں