غبارہ سے منسلک 6 چینی ادارے امریکی برآمدی بلیک لسٹ میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی جو بائیڈن نے جمعہ کے روز مشتبہ چینی نگرانی کے بیلون پروگرام سے منسلک چھ چینی اداروں کو برآمدی بلیک لسٹ میں شامل کردیا ۔ نئی پابندیاں وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد سامنے آئی ہیں جس میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی چینی نگرانی کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کی وسیع تر کوششیں کی جائیں گی۔

امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ 5کمپنیاں اور ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چین کی فوجی جدید کاری کی کوششوں خاص طور پر ہوا بازی کے پروگرام جس میں طیارے اور غبارے بھی شامل ہیں کی مدد کر رہے ہیں۔

خیال رہے چند روز قبل امریکہ کی فضائی حدود میں ایک چینی غبارہ نظر آیا تھا جسے امریکہ نے جاسوسی غبارہ قرار دیا تھا۔ اس غبارے کو بعد ازاں تباہ کردیا گیا تھا۔ اسی واقعہ کے بعد واشنگٹن میں

سیاسی غم و غصہ بڑھ گیا اور چین کی طرف سے درپیش چیلنج سے نمٹنے پر غور کو تیز کردیا گیا تھا۔ برآمدی بلیک لسٹ میں شامل اداروں میں نانگ یانگ ایوی ایشن ٹیکالوجی اور ڈونگ گوانگ لنگ کونگ ٹیکنالوجی بھی پابندیوں کی زد میں آئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں