شام میں امدادی کارروائیاں ختم کردی گئی ہیں: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل اتوار کو روس کی وزارت برائے ایمرجنسی امور کے نائب سربراہ الیکسی سرکو نے شام میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا ہے جب کہ انسانی امداد کی فراہمی کا کام جاری ہے۔

"ریسکیو آپریشن ختم"

سرکو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "امدادی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں۔ ہم نتائج کا خلاصہ تیار کر رہے ہیں، ہم وزیر کو مطلع کریں گے جس کے بعد روسی صدر کو رپورٹ دی جائے گی کہ امدادی کارروائی مکمل ہو گئی ہے، لیکن انسانی امداد جاری ہے۔"

خوفناک مشن

اسی سیاق و سباق میں شامی اپوزیشن کے زیر قبضہ علاقوں میں زندہ بچ جانے والوں کی امیدیں دم توڑنےکے بعد وائٹ ہیلمٹ نے لاشیں نکالنے اور ملبہ صاف کرنے کا خوفناک اور مایوس کن مشن شروع ہوگیا ہے۔ تنظیم کےطبی عملےکےایک عہدیدار عبدالرحمن نے کہا کہ "ہم اس وقت تک کام جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم ملبے کے نیچے سے آخری شخص کو نہیں نکال لیتے۔"

گذشتہ روز شام کے شمال مغربی علاقوں میں ملبے تلے دبے بچ جانے والوں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ وہ کئی دن تک مسلسل تباہ کن زلزلے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے بعد لاشوں کو نکالنے کے مرحلے تک پہنچ گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں