مدینہ منورہ: ذہنی مریض خاتون کی ویڈیو وائرل، پولیس نے صحت حکام کے حوالے کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

المدینہ المنورہ ریجن کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک قومی شاہراہ پر موجود ذہنی عارضہ میں مبتلا خاتون کی اطلاع ملنے پر خاتون کو مجاز محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شاہراہ پر خاتون کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس سے بروقت نمٹا گیا اور خاتون کو مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔ جن افراد نے اس خاتون کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شائع کی تھی۔ ان کے خلاف سائبر کرائم کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں