امریکانے ابھی تک تباہ شدہ مشتبہ اشیاء کی شناخت نہیں کی: وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پیرکے روز کہا ہے کہ شمالی امریکا کی فضائی حدود میں حال ہی میں گرنے والی چیزوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

کربی نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران میں کہاکہ فضائی حدود کی باریک بینی سے جانچ پڑتال سے ان اشیاء میں اضافے کی جزوی طور پر وضاحت ہوسکتی ہے لیکن یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان سے زمین پرموجود لوگوں کو خطرہ لاحق تھا اور نہ ہی ان میں حرکات و سکنات یا پروپلشن کی صلاحیت کے کوئی آثار دکھائی دیے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز جھیل ہرون کے اوپرایک مشتبہ چیز کومارگرایا تھا۔یہ اس نوعیت کا تازہ ترین واقعہ ہے۔اس سے پہلے چین کے نگرانی کے ایک مشتبہ غبارے نے شمالی امریکا کی سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیاتھا۔

کربی نے مزید کہا کہ امریکا چین کے اوپرغبارے نہیں اڑا رہا ہے اورانھیں کسی دوسرے امریکی طیارے کے چین کی فضائی حدود میں پرواز کرنے کا بھی علم نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں