ترکیہ زلزلہ

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد زندہ بچ جانے والے 9 زندہ افراد کو نکال لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے کئی روز گذرجانےکے بعد بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو آپریشن میں اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کےاندر سے اکا دکا زندہ افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ کل منگل کےروز امدادی ٹیموں نے جنوبی ترکیہ کے شہر انطاکیہ سے زلزلے کے 208 گھنٹے بعد ایک 65 سالہ شخص کو زنادہ نکالا جب کہ کل منگل کو ایک دوسری جگہ سے ایک لڑکی کو ملبے کے اندر سے زندہ حالت میں نکالا تھا۔

ہنگامی امدادی کارکنوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ خاندان کے مزید افراد کو جلد ہی بچایا جائے گا۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اس ریسکیو آپریشن سے آج ملبے سے زندہ نکالے جانے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ترکیہ کے شہر ادی یمان میں زلزلے کے 207 گھنٹے بعد ایک بچے کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا تھا۔ ترکیہ کے صوبے کہرمان مرعش میں ایک شخص کو ملبے تلے 206 گھنٹے گذارنے کے بعد بچا لیا گیا۔

امدادی کارکن مونا دعبول نامی ایک غیر ملکی خاتون کو بھی نکالنے میں کامیاب ہو گئے جو کہ 204 گھنٹے بعد جنوبی ترکیہ کے علاقے ہاتے میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبی تھی۔ انتاکیا شہر میں واقع عمارت کے ملبے کے نیچے سے نکالے جانے کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

منگل کے روز تلاش اور امدادی ٹیموں نے ملک کے جنوب میں آنے والے زلزلے کے 201 گھنٹے بعد ہاتے ریاست میں ایک نوجوان خاتون کو ملبے کے نیچے سے نکالا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں