ویزایئرکی ابوظبی اورمدینہ منورہ کے روٹ پر60 ڈالرکرائے سے روزانہ پروازوں کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ابوظبی کی فضائی کمپنی ویزایئر نےابوظبی اورمدینہ منورہ کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کردی ہیں۔اس کاکم سے کم کرایہ ساٹھ ڈالر ہوگا۔

امارات نیوزایجنسی (وام) نے ویزایئرابوظبی کے آفیسر اورمنیجنگ ڈائریکٹرجوہان عیدہیگن کے حوالے سے بتایاکہ ’’سعودی عرب میں سفرکے وسیع مواقع موجودہیں اور ہم مدینہ منورہ کے لیے انتہائی کم کرایوں کے ساتھ سعودی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے پرخوش ہیں‘‘۔

انھوں نے کہاکہ’’ہم متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانےکے لیے پُرعزم ہیں، منفردسفری تجربات ہمارے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں مہم جُومسافروں کا انتظار کررہے ہیں‘‘۔

یہ فضائی کمپنی سعودی عرب کے شہرالدمام کے لیے بھی پروازیں چلاتی ہے۔گذشتہ ماہ ویزایئرنے سعودی دارالحکومت الریاض سے ہنگری اور رومانیہ کے یورپی شہروں کے لیے نئی براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

سعودی عرب کوامید ہے کہ 2030 تک ملک میں آنے والے مسافروں کی سالانہ تعداد میں تین گُنا اضافہ ہو جائے گا اوراس کا مقصد اس وقت تک ملک سے گزرنے والے مسافروں کی تعداد میں دس گنا اضافہ کرنا ہے۔

ویزایئرنے 2022ء کے آخر میں آسٹریا اوراٹلی سے الریاض،جدہ اور الدمام کے لیے پروازوں کا آغازکیا اور یہ سعودی دارالحکومت سے براہ راست بلغاریہ اور قبرص کے شہروں کے لیے بھی پروازیں چلاتی ہے۔

مزید برآں یہ اردن ،ترکی، یونان،آذربائیجان، سربیا، کویت، جارجیا، بحرین،مالدیپ، عمان،قزاقستان، یونان، ازبکستان ،بوسنیا،اسرائیل ،البانیہ او آرمینیا سمیت دیگرممالک کے روٹس پرپروازیں چلاتی ہے۔واضح رہے کہ ویز ائیر کی مادرکمپنی کے صدردفاتر ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں قائم کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں