ویڈیو دیکھیے، ترکیہ کے وزیر صحت کے سامنے چمنی میں دھماکہ ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک ویڈیو کلپ میں ترکیہ کے وزیر صحت فخر الدين قوجہ کے سامنے ایک چمنی میں دھماکہ ہوگیا، اس دھماکے کی ویڈیو بھی بنا لی گئی۔ فخر الدین بھطائی قصبہ میں زلزلہ سے متاثر مقامات میں سے ایک پر ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے کے دھماکہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا کہ ترک وزیر صحت زلزلہ زدہ علاقے میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس دوران اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور یہ لکڑی جلانے والی چمنی کے پھٹنے کا نتیجہ تھا ۔ ان کے اطراف جمع ہونے والے لوگوں کے پیروں کے نیچے آگ لگ گئی۔ ترک میڈیا نے بتایا کہ دھماکہ سے وزیر صحت فخر الدین قوجہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں