ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے البطحا بری سرحدی چیک پوسٹ کے راستے منشیات کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔

اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’27 کلو گرام سے زیادہ نشہ آور پاؤڈر اور17 ہزار ممنوعہ گولیاں دو ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سعودی عرب سمگل کی جا رہی تھیں‘۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ چیک پوسٹ حکام نے البطحا چیک پوسٹ پر سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور سراغرساں کتوں کے ذریعے تلاشی لی۔ پتہ چلا کہ ٹرک میں نصب آگ بجھانے والے سیلنڈر میں نشہ آور پاؤڈر موجود تھا جبکہ دوسرے ٹرک میں 17 ہزار ممنوعہ گولیاں ٹرک کے مختلف خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ’ نشہ آور اشیا وصول کرنے کے لیے مقررہ مقام پر پہنچنے والوں کو حراست میں لیا گیا ہے‘۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب اور اس کے نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لیے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی کوششیں بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہیں‘۔

اتھارٹی کے اہلکار کسٹم افسران اور دیگر اداروں کے تعاون سے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری مستعدی سے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں