مغربی اتحادیوں کا ایران،روس دفاعی تعلقات پر اظہارِتشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے روس اورایران کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے بالخصوص ایران کی جانب سے روس کو مسلح ڈرونز مہیا کرنے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔روس یہ ڈرونز یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کررہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پرفرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا، جرمن وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک اور برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ملاقات کی۔

بلینکن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ انھوں نے ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ فوجی تعاون اورخطے کی سلامتی اوراستحکام پراس کے اثرات کے بارے میں اپنے خدشات پر تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے ایران کے جوہری پھیلاؤ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اس کے عدم تعاون پربھی اپنی تشویش کا اظہارکیا اورایران پرزوردیا کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کرے۔

میونخ کانفرنس کے ایجنڈے میں روس کا یوکرین پر حملہ سرفہرست ہے۔اس میں کئی ایک عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں