ایک سال تک یرغمال رہنے والی امریکی خاتون کی کہانی کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک شخص نے امریکا میں ایک عورت کو اس کی مرضی کے خلاف تقریباً ایک سال تک یرغمال بنائے رکھا۔ خاتون نے قید سے خود آزادی حاصل کی اور آج سوشل میڈیا کے علاوہ عوامی حلقوں میں اس کے چرچے ہیں۔

’سی این این‘سمیت امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اس خاتون کو جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی کو تقریباً ایک سال قبل اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ پورے امریکا کے سفر پرتھی، اس دوران ایک شخص نے اسے اغوا کرلیا لیکن وہ ڈرامائی طور پر اپنے اغوا کار کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

خاتون نیو جرسی کے ایک گیس اسٹیشن کی طرف فرار ہونے کا منصوبہ تیار کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

عدالتی حکام نے 57 سالہ جیمز باریلو پر ایک خاتون کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا جس سے وہ گذشتہ سال نیو میکسیکو میں ملا تھا۔ خاتون کو اغوا کرنے سے قبل جیمزنے نیو جرسی جانے سے پہلے اس کے ساتھ سفر کیا۔ اغوا کے وقت خاتون برلنگٹن کاؤنٹی میں کرائے پر لی گئی ایک عمارت میں تھی جہاں سے اسےاغوا کیا گیا۔

گیس اسٹیشن کے مالک بوبی موڈن نے بتایا کہ 7 فروری کو ایک خاتون ان کے اسٹیشن پر پہنچی اور اس نے اس کی چیخیں سنی۔ اس نے بتایا کہ اس نے اسٹیشن سے منسلک دکان میں داخل ہونے کے بعد دروازہ بند کر دیا۔

اس نے مزید کہا کہ میں نے ایک آدمی کو اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا لیکن جب وہ اسٹور میں داخل ہونے میں ناکام رہا تو وہ چلا گیا۔

عینی شاہد کے مطابق خاتون حیران رہ گئی اور سٹور کے اندر روتی رہی اور مدد کی التجا کرنے لگی۔

بعد میں امریکی پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا اور حکام نے اس پر دیگر الزامات کے علاوہ اغوا کا الزام عائد کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

معلوم ہوا کہ حراست کے دوران ملزم نے خاتون کا بار بار گلا گھونٹا اور دھمکی دی کہ اگر وہ اس جگہ سے نکلی جہاں اسے رکھا گیا تھا تو اس کے اہل خانہ کو قتل کر دے گا۔

پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ ملزم دیگر ریاستوں میں بھی اسی طرح کے جارحانہ رویے میں ملوث رہ چکا اور اپنی نقل و حرکت میں اپنے اصل نام کے بجائے تخلص استعمال کر رہا تھا۔

دونوں کے درمیان تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب باریلو نے اپنا تعارف نیو میکسیکو میں بریٹ پارکر نامی شخص کے طور پر کرایا اور اس سے ایریزونا کے سفر میں مدد کرنے کو کہا۔

دونوں کے درمیان ایک ماہ کے متفقہ تعلقات کے بعد چیزیں الٹنے لگیں کیونکہ اس نے اس کے فون کا فائدہ اٹھایا اور اس کے ڈیبٹ کارڈ سے پیسے خرچ کیےاور کیلیفورنیا میں اس پر جسمانی تشدد کیا، جہاں اس نے محسوس کیا کہ وہ اس سے بچ نہیں سکتی۔ اس نے رپورٹ میں بھی یہی تفصیلات درج کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں