کریک ڈاؤن؛یورپی یونین کی ایران کےتعلیم اورثقافت کے وزراء پرپابندیاں عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے ردعمل میں پیرکے روزایران کے تعلیم اور ثقافت کے وزراء پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔

یورپی یونین کی ایران کے خلاف پابندیوں کے پانچویں مرحلے کے تحت ان دونوں وزراء کے اثاثے منجمدکر لیے گئے ہیں اور انھیں یورپی ممالک کے ویزوں کے اجراء پر پابندی ہوگی۔

یورپی یونین نے نئے تعزیری اقدامات میں ایران کے 32افراد اور دو اداروں کو نشانہ بنایاہے اور ان میں ایرانی مظاہرین کے خلاف جبروتشدد کی کارروائیوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوّث قانون سازوں،عدلیہ کے حکام اورجیل حکام پرپابندیاں عاید کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں