اسرائیلی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب ، نابلس حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بدھ کو سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی شہر نابلس پر اسرائیلی قابض افواج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں کئے گئے اس حملے میں 10 فلسطینی شہید اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کو مسترد کرتا ہے ۔ وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قبضہ کو ختم کرنے، بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرے۔

سعودی عرب نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں