دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمدبن راشد آل مکتوم نے ہفتے کے روز اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

شیخ حمدان نے یہ اعلان انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا جس میں ہاتھوں کی ایک جوڑی پیروں کے ایک چھوٹے سے جوڑے کوچھوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

اسی پوسٹ کوان کی اہلیہ شیخہ شیخہ بنت سعید بن ثانی آل مکتوم نے بھی شیئرکیا ہے جس کے بعد دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو محبت، طاقت اور خوشیاں عطا فرمائے۔

نوزائیدہ بچّے کا نام محمد بن حمدان بن محمد آل مکتوم رکھا گیا ہے۔

محمد ولی عہد دبئی کے خاندان میں تیسرے بچے ہیں۔ 2021 میں شیخ حمدان نے جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا تھا،ان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی۔اس پہلوٹھی کے بچّے کا نام راشد اور بچّی کا شیخہ رکھا گیاتھا۔

واضح رہے کہ شیخ حمدان کی 2019 میں ایک نجی تقریب میں شیخہ بنت سعید بن ثانی آل مکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں