رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری کی ویٹیکن کے آرچ بشپ سے ملاقات

ریاض آفس میں محمد بن الکریم العیسیٰ نے ممتاز کارڈینل ڈاکٹر کرسٹوف شونبرن کا استقبال کیا، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر العیسیٰ نے ریاض میں ویٹیکن کے آرچ بشپ شونبرن سے ملاقات کی ہے۔ اس اہم دورہ کا اعلان ویٹیکن نے کیا تھا۔ سعودی عرب آنے والے عزت مأب مہمان کارڈینل شونبرن کا شمار انسانی مشترکات پر زور دینے ، تہذیبوں کے درمیان دوستی بڑھانے اور تعاون کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے رابطہ عالم اسلامی کا مہمان بننے کی حیثیت سے کارڈینل شونبرن کا استقبال کیا۔ دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بالخصوص قوموں اور لوگوں کے درمیان پل بنانے کی کوششوں اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان موثر تعاون اور رابطے کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔ تہذی تصادم کے نظریات کا مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں ’’مکہ دستاویز‘‘ اور مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان تعلقات پر اس کے نمایاں عالمی اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔ کارڈینل نے عالمی سطح پر دستاویز کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ’’ مکہ دستاویز‘‘ کے مندرجات خاص طور پر آنے والی نسلوں کے لیے مثبت پیغامات لیے ہوئے ہیں۔ کارڈینل شونبرن نے رابطہ عالم اسلامی کے کام اور اس کے بین الاقوامی اقدامات میں اپنی دلچسپی کا اظہار کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں