سانپ کو دیکھ کر جوڑے کی دوڑیں لگ گئیں،کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اگرآپ اپنے گھرمیں پرسکون بیٹھے ہوں اور اچانک کئی فٹ لمبا سیاہ کوبرا آپ کے پاس پہنچ جائے تو آپ کی کیفیت کیا ہوگی؟ ایسا ہی ایک واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جس کی تفصیل ویڈیو کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تھائی لینڈ میں یہ واقعہ ایک گھرمیں پیش آیا جہاں گھر کے صحن میں میاں بیوی بیٹھے اپنی باتوں میں مگن تھے کہ ایک آٹھ فٹ لمبا سیاہ کوبرا ان کے قریب آدھمکا۔

یقینا یہ ایک خوفناک لمحہ تھا جس کی ایک ویڈیو بھی اس وقت سوشل میڈیا پرموجود ہے۔ یہ ویڈیو برطانوی اخبار "دی انڈیپنڈنٹ" کی ویب سائٹ پر نشر کی گئی ہے جسے ’خوفناک لمحہ‘ کے عنوان سے شائع کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 23 فروری کو جنوبی تھائی لینڈ کے شہر سونگکھلا میں پیش آیا۔

امریکی اخبار "یو ایس اے ٹوڈے" نے "ٹویٹر" ایپلی کیشن پر اس خوفناک لمحے کی ویڈیو نشر کی جس میں پانی کی بوتلوں کے پیچھے سے ایک "قاتل" کوبرا نکلا اور صحن میں خاموش بیٹھے جوڑے کی طرف رینگنے لگا۔

پہلے تو اس جوڑے نے خوفناک قاتل کی طرف توجہ نہیں دی۔ وہ رینگتے ہوئے شوہر سے چند سینٹی میٹر قریب آگیا۔ جیسے ہی اس نے کوبرا آتے دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے اور اس نے چھلانگ لگا دی۔ اس اثنا میں کوبرا بھی بل کھاتا ہوا دوسری طرف مڑ گیا۔ کوبرا کو خطرے کا احساس ہوا تو وہ وہاں سے کھسک گیا۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو بھی ختم ہوگئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں