سعودی طبی مرکز میں رقص کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

واقعہ ایک پرائیویٹ ڈائیلاسز سنٹرمیں پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جازان ہیلتھ اتھارٹی، جنوبی سعودی عرب نے علاقے کے ایک گورنری میں واقع ایک نجی طبی مرکز میں رقص کے واقعہ کی فوری تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک مقبول بینڈ کی ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی تھی جس میں طبی مرکز میں رقص پیش کیا جا رہا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جازان ہیلتھ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الحربی نے اس واقعے میں ملوث نجی میڈیکل سینٹر کے ملازمین سے فوری طور پر تحقیقات کرکے رپورٹ حکام کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

جازان ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اس واقعہ کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو تکلیف پہنچی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے طبی مرکز اور رقص کرنے والے بینڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں