معاویہ سیریز کےمتعلق خبریں غلط، تیارہونے پر پیش کردی جائے گی: ایم بی سی نیٹ ورک

ایم بی سی کے لوگو کے ساتھ جعلی خطوط پھیلائے جارہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایم بی سی گروپ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ "معاویہ" سیریز کے حوالے سے من گھڑت خطوط پھیلائے جا رہے ہیں۔ کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ خطوط "ایم بی سی گروپ" کے ایک یا کچھ چینلز کے ذریعے جاری کیے جانے کا کہا جا رہا ہے۔

"ایم بی سی گروپ" یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ ایم بی سی کے لوگو والے خطوط بے بنیاد اور جعلی خطوط ہیں۔ جو کوئی بھی ’’ ایم بی سی گروپ‘‘ کی نقالی کر رہا ہے۔ جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر ان خطوط کو آگے پھیلا رہا اور ان کی تشہیر کررہا ہے وہ اپنے آپ کو قانونی احتساب کے لیے تیار کر رہا ہے۔ ایم بی سی گروپ نے یہ بھی کہا کہ سیریز "معاویہ" ابھی تکنیکی اور نتیجہ خیز اعتبار سے تیار کی جا رہی ہے۔ اس کے تیار ہوتے ہی اس کی نشریات کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

"ایم بی سی گروپ" نے اس بات پر زور دیا کہ گروپ سے متعلق ڈیٹا وہ ہے جو اس کے ہیڈ کوارٹرز سے باضابطہ طور پر جاری کیا جاتا اور اس کے میڈیا آفس کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایم بی سی پروڈکشنز سے متعلق معلومات کا واحد اور قابل اعتماد ذریعہ اس کی سکرین، پلیٹ فارمز اور آفیشل پیجز ہیں۔ واضح رہے بعض ویب سائٹس پر کہا گیا تھا کہ یہ سیریز رواں برس کے رمضان میں پیش کردی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں