ارجنٹائن کے فٹبال سٹار میسی کے اہل خانہ پر فائرنگ

’’ جافکن منشیات فروس، آپکی دیکھ بھال نہیں کرسکتا‘‘ حملہ آور وں نے سٹار کے لیے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ارجنٹائن کی پریس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک مسلح گینگ نے ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ایک دکان پر فائرنگ کی ہے اور 2022 ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کے لیے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا ہے۔

دکان جس پر فائرنگ کی گئی
دکان جس پر فائرنگ کی گئی

اخبار "روزاریو 3" نے رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح میسی کے آبائی شہر روزاریو میں پیش آیا اور امکان ہے کہ فائرنگ صبح تین بجے کی گئی۔ کوئلے کے تھیلے کے ٹکڑے پر ایک دھمکی آمیز پیغام لکھا ہوا دیا گیا۔ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’ میسی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جافکن ایک منشیات فروش ہے، اور وہ آپ کی اچھی دیکھ بھال نہیں کرے گا۔‘‘ ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دکان پر کم از کم 14 گولیاں چلائی گئیں اور حملہ آور موٹر سائیکل استعمال کر رہے تھے۔

دھمکی آمیزپیغام
دھمکی آمیزپیغام

اخبار کے ذرائع کے مطابق یہ دکان میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ملکیت ہے ۔ میسی نے 2017 میں انتونیلا سے شادی کی اور ان کے 3 بچے ہیں۔ بچوں کے نام تھیاگو، میتھیو اور تھیرو ہیں۔ جوڑے نے اپنا زیادہ تر وقت بارسلونا میں ایک ساتھ گزارا جہاں میسی 2021 میں پیرس سینٹ جرمین جانے سے قبل 21 سال تک کھیلے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں