سعودی عرب نے ٹماٹروں اور انار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے دوسرے اداروں کے تعاون سے بیرون ملک سے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کیپٹاگون کی لاکھوں گولیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

الحدیثہ بندراہی کراسنگ میں سعودی زکواۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کیپٹاگون منشیات کی تقریبا 2،015،116 گولیاں قبضے میں لی ہیں۔ یہ منشیات بیرون ملک سے ٹماٹروں اور انار کے پھلوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔ اس منشیات کو سمندری راستے سعودی عرب میں لانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

انسداد منشیات کمیشن نے نے وضاحت کی کہ الحدیثہ بندرگاہ کے ذریعہ مملکت میں لائے گئے ایک کنٹینر پر "ٹماٹر اور انار" لادے گئے تھے۔ جب کسٹم حکام نے اس کی چیکنگ شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی جانچ کی گئی تو ان کے اندرٹماٹروں اور انار کے دانوں کے اندر چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جاتے ہیں اور بیرون ملک سے لائی جانے والی اشیا کی سخت چیکنگ کی جاتی ہے۔ اس کام کے لیے انسداد منشیات حکام کو دوسرے متعلقہ اداروں کا تعاون بھی حاصل ہوتا ہے۔

منشیات کی تازہ کھیپ کے پکڑے جانے کے بعد اس میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ انسداد منشیات اتھارٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا استعمال کی کسی بھی کوشش کی نشاندہی ہیلپ لائن نمبر 1910 پر فوری طور پر حکام کو دیں یا ای میل ([email protected] یا بین الاقوامی نمبر 00966114208417 پر رابطہ کریں تاکہ منشیات کے دھندے کی کسی بھی سازش کو روکا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں