سعودی عرب کی اکوا پاور ازبکستان میں دو سولر پلانٹس نصب کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی اکوا پاورکمپنی ازبکستان میں شمسی توانائی سے چلنے والے دو پلانٹس نصب کرے گی۔ان کی مجموعی صلاحیت 1.4 گیگاواٹ ہوگی اور تین پاور اسٹوریج سسٹم ہوں گے جن کی مجموعی صلاحیت 1.2 گیگاواٹ ہوگی۔

ازبکستان کی وزارت توانائی کے مطابق دونوں ملکوں نے اس منصوبے پر 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس کے تحت ازبکستان ان تنصیبات سے بجلی خریدکرے گا۔

معاہدے کے تحت اکواپاورصوبہ تاشقند میں 400 میگاواٹ کا پلانٹ اور اسی گنجائش کا اسٹوریج پلانٹ تعمیرکرے گی، سمرقند کے علاقے میں ایک گیگاواٹ پلانٹ اور 400 میگاواٹ اسٹوریج سسٹم اور صوبہ بخارا میں 400 میگاواٹ اسٹوریج سسٹم تعمیرکرے گی۔

واضح رہے کہ ازبکستان کو اپنے روایتی گیس ٹربائن پلانٹس کے لیے قدرتی گیس کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ ازکارِرفتہ فیلڈزمیں قدرتی پیداوار میں کمی ہے۔اس نے حالیہ برسوں میں قابل تجدید توانائی کے متعددمنصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اورسرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے۔ان میں سے بہت سے خلیج سے تعلق رکھتے ہیں۔ان منافع بخش معاہدوں میں ہارڈ کرنسی میں طے شدہ قیمتوں جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

وسط ایشیا میں واقع سابق سوویت جمہوریہ 2030 تک اپنی توانائی کا ایک تہائی سے زیادہ قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں