مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ٹڈیاں پکڑنے پر تنبیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں قومی مرکز برائے تحفظ حشرات وانسداد امراض حیوانات ونباتات ’وقاء‘ اور ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد صحرائی ٹڈی نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں پندرہ اپریل تک ٹڈیاں پکڑنے پر پابندی عاید کی ہے۔

ان مراکز نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کیڑے مار دواؤں کے خلاف دیکھ بھال اور احتیاط برتیں اور ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر کیڑے مار اسپرے کیا گیا ہو۔

حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹڈیوں کو کیڑے مار دوا کے ساتھ جمع نہیں کیا جاتا مگر ان کے زہر سے متاثرہ کیڑے کھانے کی وجہ سے انہیں کھانے میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ شہری صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے صحرائی ٹڈیوں کے بارے میں بروقت اطلاع دیں۔

دوسری طرف ماہرین نے ایسی صحرائی ٹڈیوں کے کھانے کے خلاف متنبہ کیا ہے جن پر قابو پانے کے لیے کیڑے مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں