بل گیٹس نانا بن گئے؛ بڑی بیٹی کے ہاں بچی کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی مسلم مصری نوجوان سے شادی کرنے والی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مسلم شوہر نائل نصر نے سوشل میڈیا پر خاندان میں ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی ہے۔

اکتوبر 2021 میں ایک ہونے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر نومولود کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ننھی پری کے پاؤں کو جوڑے نے اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے تاہم ابھی بچی کا نام نہیں رکھا گیا۔

انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دینے پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ اہل خانہ نے بھی تہنیتی پیغامات لکھے اور صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔

 جینیفر اور ان کے مسلمان شوہر نائل نصر کی شادی: ٹوئٹر
جینیفر اور ان کے مسلمان شوہر نائل نصر کی شادی: ٹوئٹر

خیال رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کے درمیان 2021 میں ہی طلاق ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 27 سال قبل ہوئی تھی۔ والدین کی طلاق کے کچھ ہی دن بعد بیٹی جینیفر اور نائل نصر کی شادی ہوئی تھی۔

بل گیٹس اور ملینڈا نے بیٹی کی شادی میں شرکت کی تھی تاہم اس کے بعد سے دونوں کو کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں