ہوانا میں امریکی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پرندوں نے انجن کو آگ لگا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کا ایک طیارہ جو ہوانا سے امریکی شہر فورٹ لاڈرڈیل جا رہا تھا اتوار کو کیوبا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ طیارے کو اس وقت اتارا گیا جب پرندے سے ٹکرانے کے بعد انجن میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

فلوریڈا میں مقیم NBC6 نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان نے ٹیلی ویژن نیوز چینل کو بتایا کہ "ساؤتھ ویسٹ فلائٹ 3923 ہوانا کیوبا سے اتوار کی صبح فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا کے لیے روانہ ہوئی، ٹیک آف کے فوراً بعد پرندوں سے ٹکرا گئی۔"

موبائل فون کی فوٹیج میں طیارے میں دھواں بھرتا ہوا دکھایا گیا جب خوفزدہ والدین اپنے بچوں کو آکسیجن ماسک لگانے کی کوشش کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

امریکا کا مسافر طیارہ
امریکا کا مسافر طیارہ

طیارے کے اندر ایمرجنسی لائٹس روشن کی گئی تھیں اور ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کیوبا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر رن وے پر ہنگامی سلائیڈوں کے ذریعے مسافروں کو نکالا جا رہا ہے۔

تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان یا کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تمام مسافر ہوانا میں بحفاظت زمین پر اتر گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں