ہیری، میگھن کو بذریعہ ای میل شاہ چارلس کی تاجپوشی میں شرکت کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاریخی تاجپوشی میں ان کے بیٹے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کو مدعو کر لیا گیا ہے، تاہم جوڑے کی جانب سے تقریب میں شریک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

برطانیہ کے میگزین سنڈے ٹائمز کے مطابق جوڑا شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کرےگا یا نہیں، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، دوسری جانب بکنگھم پیلس نے بھی اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی، بکنگھم پیلس نے اعلان کیا تھا کہ تاجپوشی کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی جو پچھلے ایک ہزار سال سے ایسی تقاریب میں اختیار کیا جاتا ہے۔

شہزادہ ہیری کی کتاب
شہزادہ ہیری کی کتاب

یاد رہے کہ شاہ چارلس شہزاہ ہیری کی متنازع کتاب سامنے آنے پر ناراض ہیں جس کی وجہ سے شاہ چارلس نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ونڈسر اسٹیٹ میں واقع شاہی خاندان کا گھر فروگمور کاٹیج خالی کرنے کا کہا تھا۔

شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کو چھوڑ کر 2020 سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ جس کے بعد سے شاہی خاندان اور شاہی جوڑے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں