امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی غیرعلانیہ دورے پر بغداد آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن منگل کو ایک غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق ان کے اس دورے کا مقصد امریکہ اور عراق کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی دوبارہ توثیق کرنا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ہم بغداد میں اترے ہیں۔ میں یہاں امریکہ اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی توثیق کرنے کے لیے آیا ہوں۔ ہم ایک زیادہ محفوظ، مستحکم اور خودمختار عراق کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘

امریکی وزیر دفاع 20 مارچ 2003 کو عراق پر امریکی حملے کی بیسویں برسی سے چند روز قبل یہ دورہ کر رہے ہیں۔

2003 میں امریکہ نے حملہ کرکے صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ بعد ازاں صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا اور پھر پھانسی دے دی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں